کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلزپارٹی یونین کونسل کی سطح پر عملی اقدامات کر رہی ہے:ترجمان میئر کراچی

کراچی15 اکتوبر2025 (پی پی آئی)بلدیہ کراچی میں پیپلزپارٹی کےپارلیمانی لیڈر و ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی سے کونسل اراکین اور مختلف یونین کونسلوں کے نمائندوں نے بدھ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر بھر میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر، سیوریج کے نظام کی بہتری اور شہری سہولیات کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اراکین نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، معیار اور عوامی توقعات کے مطابق خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے شہری مسائل خصوصاً نکاسیٔ آب، صفائی، اسٹریٹ لائٹس، اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر تیز رفتار پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔کرم اللہ وقاصی نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ میئر کراچی پیپلز پارٹی کے عوامی وژن کے مطابق شہر کے تمام اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں کو شفاف اور موثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیرِ نو صرف ایک انتظامی نہیں بلکہ عوامی ذمہ داری ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ شہریوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جن کے وہ حقدار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی کی موجودہ انتظامیہ میئر کراچی کی ہدایت پر ہر یونین کونسل کی سطح پر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی میں فعال کردار ادا کریں۔کرم اللہ وقاصی نے پیپلز پارٹی کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ شہری حکومتوں کو بااختیار بنانے اور کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں نہ صرف تسلسل برقرار رکھا جائے گا بلکہ ان کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ ہر شہری تک بہتری کے اثرات پہنچ سکیں۔