کراچی، 19 اکتوبر 2025 (پی پی آئی): کراچی کے علاقے لیاری میں سرعام فائرنگ کے ایک واقعے میں 18 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔
اتوار کے روز یہ حملہ گنجان آباد علاقے حاجی دادل چوک کے قریب افشانی گلی میں پیش آیا۔ فائرنگ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ملزمان فرار
ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا۔
زخمی کی شناخت نجیب ولد رحمت کے نام سے ہوئی ہے، جسے علاج کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں داخل کر دیا گیا ہے۔ کلاکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
