پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سرد ہواﺅں کا راج

گلگلت بلتستان /مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سرد ہواﺅں نے راج جما لیا۔ بیشتر علاقوں میں خنکی بڑھ گئی۔گلگلت بلتستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری نے موسم سرد کر دیا۔شانگلہ کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں بارش ہوئی۔شانگلہ ٹاپ، یختنگی ٹاپ ، اجمیر ٹاپ ،گامتل اوردیگر علاقوں پر برفباریمیرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھنڈی ہواﺅں اور مطلع ابر آلود ہونے سے موسم سرد ہو گیا۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی کئی گھنٹے مسلسل بارش اور وادی گلیات میں برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا۔ڈی آئی خان ، مانسہرہ، اٹک سمیت کئی شہروں میں بارش کے بعد سرد ہواوں نے ڈیرے ڈال لیے۔زیارت میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔