ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموںکشمیر کو جلد ہی پھر سے ریاست کا درجہ دیا جاسکتاہے:بھارتی وزیر مالیات

مودی نے بغیر سوچے سمجھے چودھویں مالیاتی کمیشن کی تجویز کو منظوری دے دی تھی: نرملا سیتارمن
سری نگر (پی پی آئی) بھارت کی مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموںکشمیر کو جلد ہی پھر سے ریاست کا درجہ دیا جاسکتاہے۔ ریاستوں اور مرکز کے تعلقات پر وزیر مالیات نے کہا، ریاستوں کو مجموعی ٹیکس وصولی کا 42 فیصدی فنانس کمیشن کے ذریعے دیا جارہا ہے۔جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام ریاست بننے سے یہ حصہ ایک فیصدگھٹ کر 41 فیصد رہ گیا ہے، جو پھر 42 فیصد ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بغیر سوچے سمجھے چودھویں مالیاتی کمیشن کی تجویز کو منظوری دے دی تھی۔ مالی سال 2014-15 سے پہلے یہ صرف 32 فیصد تھا۔ انہوں نے کہا، یہ رقم پھر 42 فیصد ہوسکتی ہے، کیونکہ جلد ہی یا پھر کچھ وقت میں جموںکشمیر کو ریاست کا درجہ مل سکتا ہے۔واضح رہے کہ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 ہٹانے کے ساتھ ہی جموں کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام ریاست بنا دیا گیا تھا۔ مالی کمشین سے صرف ریاستوں کو ہی مالی مدد ملتی ہے۔