رانا ثنا اللہ کیخلاف خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بندکرنے کا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بندکرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی نیب انکوائری خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی،نیب وکیل فیصل بخاری نے کہاکہ عدالتی حکم پر نیب نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے،اے این ایف نے رانا ثنااللہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا ہائیکورٹ سے ان کی ضمانت ہوئی۔رانا ثنا اللہ کے وزیر امجد پرویز نے کہاکہ اے این ایف نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے ساری جائیداد منشیات کے کاروبار سے بنائی ہے، نیب کے مطابق رانا ثنااللہ نے اثاثے کرپشن سے بنائے ہیں، نیب نے بھی جائیداد کی چھان بین کیلئے نوٹس بھیجا جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ نیب کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں؟نیب وکیل نے کہاکہ نیب ابھی تحقیقات کر رہا ہے، تحقیقات جاری ہیں، عدالت نے نیب کو رانا ثنااللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند کرنے کا حکم دیدیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا ، کیوں پاکستان کی ماں کو انصاف نہیں مل رہا: اعظم سواتی ہمارے فوجی جوان ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، یہ ہماری عزت و ناموس کے ذمہ دار ہیں میری ہچکیاں اور آنسو بھی بند ، مقدمہ صرف اپنی بیوی کا نہیں بلکہ ہر ماں اور بیٹی کا لڑ رہا ہوں مجھے زہر دیا جائیگا یا گولی مار ی جائیگی، میری نفرت اور غصہ کی آواز کو پاکستان کا مورخ لکھے گا

Mon Nov 7 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی جوان ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، یہ ہماری عزت و ناموس کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا ہے، کیوں پاکستان […]