سندھ حکومت صوبے میں اصلاحات کے بجائے لوگوں میں نفرتیں پیدا کر رہی ہے : نادر اکمل لغاری

حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میںنئے اصلاحات رائج کرنے کے بجائے غیر دانش مندانہ فیصلے کرکے سندھ کے عوام میں نفرتیں پیدا کر رہی ہے۔ وہ پی ٹی آئی حیدرآباد کی جانب سے مسو بھرگڑی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر پی پی پی کے رہنما سید امداد علی شاہ جاموٹ نے پی پی پی چھوڑ کر اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پی پی پی سندھ میں اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے سندھ کی عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں ، پی پی پی اور پی ایم ایل(ن)وراثت کی سیاست کرتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی انتخابا ت پر یقین رکھتی ہے، اس لئے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، ملک میں گڈ گورنس کی باتیں تو کی جا رہی ہیں، لیکن گڈ گورنس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، انھوں نے کہا کہ موجود ہ پی پی پی بھٹو کی نہیں بلکہ زرداری لیگ بن چکی ہے ، اس لئے آج لوگ پی پی پی کو چھو ڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سندھ میںاب ایم کیو ایم پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، پی ٹی آئی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ۔

Next Post

سندھ حکومت کی لا پر وائی سے حیدر آباد گندگی اور مسائل کا گڑھ بن گیا ہے : حق پرست اراکین اسمبلی

Tue Oct 22 , 2013
حیدرآباد: حکومتِ سندھ کی لاپروائی اور تعصب نے حیدرآباد شہر کو گندگی او رمسائل کا گڑھ بنادیاہے اور صحت و صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے شہر بھر میں ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں شہر […]