صنعت کاروں کی آلائش ٹھکانے لگائے جانے کے باوجودچونے کا اسپرے نہ ہونے پر تشویش

کراچی: کراچی کے صنعت کا روں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد اسپرے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کی لاءاینڈآرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان نے شہر بھر میں عید قرباں پر کئے جانے والے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائے جانے کے باوجودچونے کا اسپرے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں نے اگر شہر بھر میں بہترین کارکردگی ضرور دکھائی ہے لیکن سڑکوں،فٹ پاتھوں اور چوراہوں پر کھالیں اور آلائشیں خریدنے والوں نے بہت سی آلائشوں کو وہیں چھوڑ دیا جنھیںاٹھانے کے بعد وہاں چونے کا چھڑکاﺅنہیں کیا گیا ہے اور اس بناءپر شہر میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں امن وامان کی صورت حال بہتر رکھنے کے لیے رینجر اور پولیس کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ،انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور شہری وبلدیاتی انتظامیہ شہر بھر میں بدبو دور کرنے اور جراثیم کش اسپرے کرائے تاکہ شہری بیماریوں کی زد میں آنے سے بچ سکیں۔

Next Post

سندھ حکومت صوبے میں اصلاحات کے بجائے لوگوں میں نفرتیں پیدا کر رہی ہے : نادر اکمل لغاری

Tue Oct 22 , 2013
حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میںنئے اصلاحات رائج کرنے کے بجائے غیر دانش مندانہ فیصلے کرکے سندھ کے عوام میں نفرتیں پیدا کر رہی ہے۔ وہ پی ٹی آئی حیدرآباد کی جانب سے مسو بھرگڑی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر پی […]