ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ارشد شریف کی والدہ کی درخواست پر پمزاسپتال اور اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کیس کی آئندہ سماعت15نومبر تک ملتوی

شہید ارشد شریف کی والدہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی کہ پمز اور اسلام آباد انتظامیہ پورسٹمارٹم رپورٹ فراہم نہیں کررہی، شک ہے کہ حقائق مسخ کرنےکے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں رد وبدل کیا جا سکتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد شریف کی فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر پمزاسپتال اور اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں مرحوم ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف والدہ کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی، ارشد شریف کی والدہ کی طرف سے بیرسٹر شعیب رزاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی۔