ملک بھر میںکورونا کے 25 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میںگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے25 مثبت کیسز سا منے آ گئے ۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 099 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.61 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانیوالی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

Tue Nov 8 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی) سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی دو روکنی ٹیم کینیا سے واپس پاکستان پہنچ گئی، ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ […]