اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے سینیٹر اعظم سواتی کو کمیٹی میں مدعو کرنے کے لئے سینیٹرز کا گروپ تشکیل دے دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو، حاجی ہدایت خان، دلاور خان اور مشتاق احمد کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ سینیٹراعظم سواتی کے گھر جاکر کمیٹی میں آنے کی دارخوست کریں گے۔سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کاش یہ ویڈیو صرف اعظم سواتی کے پاس ہو، میں ویڈیو کلچر کے سخت ترین مخالف ہوں، آج بھی ایک سیاستدان کی ویڈیو آئی ہے جو میرے خیال میں فیک ہے، اگر ویڈیو کلچر کو روکنے کے لئے قوانین نہیں تو قوانین بنانے چاہئیں۔سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے اتنے اہم معاملے پر صرف چھ سینیٹرز شریک ہیں، آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے کو طلب کریں۔سینیٹ سپیشل کمیٹی نے اعظم سواتی ویڈیو پر ڈی جی ایف آئی اے کو مکمل رپورٹ اور ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
Next Post
ملک بھر میںکورونا کے 25 مثبت کیسز رپورٹ
Tue Nov 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میںگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے25 مثبت کیسز سا منے آ گئے ۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 099 […]
