سعودی سفارتخانے کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق

اسلام آباد(پی پی آ ئی)سعودی سفارتخانے نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد میں سعودی پریس اتاشی نایف العتیبی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔سعودی سفارتخانے نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے اہم دورے پر21 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔خیال رہے سعودی عرب کے ولی عہد اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔دورے سے قبل سعودی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ کر ایم بی ایس کے دورے پر انتظامات کا جائزہ لے گی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آو¿ٹ پیکج ملنے کی توقع ہے، دورے میں متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جائے گی۔سعودی عرب کی جانب سےآئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی نیب تحقیقات شروع کابینہ ڈویڑن اور سرکاری توشہ خانے سے تمام تحائف کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا

Tue Nov 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آئی)قومی احتساب بیورو (NAB) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو الزامات ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے […]