شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے نوٹیفکیشن پر حکم امتنازع کی استدعا مسترد

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے نوٹیفکیشن پر حکم امتنازع کی استدعا مستردکردی، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے غلام محمود ڈوگر کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وفاقی حکومت کے وکلا اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ سرکاری ملازم براہ راست ہائیکورٹ سے کیسے رجوع کر سکتا ہے؟ وکیل سی سی پی اونے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سی سی پی او کی معطلی کا حکم نامہ معطل کیا جائے ، عدالت نے کہاکہ سی سی پی او لاہور کا حکم کس قانون کے تحت معطل کریں ؟وکیل سی سی پی اونے کہاکہ سی سی پی او کو شوکاز نوٹس جاری ہوا نہ موقف سنا گیا، وفاقی حکومت نے ایک لائن کا حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے کہاکہ حکم نامہ ایک لائن کا ہی ہوتا ہے ، پھر درخواست گزار کہے گا میری مرضی کی تعیناتی بھی کرو، ہم ایسا نہیں کر سکتے۔عدالت نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے نوٹیفکیشن پر حکم امتنازع کی استدعا مستردکردی، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے غلام محمود ڈوگر کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔