ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لخدمت کے تحت سندھ میں کسان بحالی پروگرام کا آغاز

خیرپور /نوشہروفیروز(پی پی آئی) حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث سندھ بھر میں جہاں ہزاروں مکانات تباہ ہوئے،وہیں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی  تیارفصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔ کسانوں کو دوبارہ اپنے پیروں پرکھڑاکرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سیکسان بحالی پروگرام کا آغاز کردیاگیاہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں ضلع خیرپور اور نوشہروفیروز میں تقاریب منعقد کی گئیں جس میں 200 سیز ائد کسانوں کو ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی کھاد، بیج اور کیڑے مار ادویات مفت فراہم کی گئیں۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری کا کہنا تھا کہ زرعی زمینیں زیرآب آنے کے باعث ہزاروں کسان شدیدمشکلات کا شکار ہیں۔ کسان بحالی پروگرام کے تحت سندھ بھر کے کسانوں کو مفت کھاد، بیج اور کیڑے مار ادویات فراہم کی جائیں گی تاکہ ہماریکاشتکار بھائی دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔