کراچی (پی پی آئی)حکومتی دعوؤں کے برعکس پاکستان کی برآمدات تنزلی کا شکارہیں، دستاویزات کے مطابق ایک ماہ کے دوران ایکسپورٹ میں پچھتر ملین ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہ ستمبر میں 2446، اکتوبر میں 2371 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ایک ماہ کے دوران ایکسپورٹ سے دوگنا زیادہ 4636 ملین کی اشیاء امپورٹ کی گئیں۔ ایک ماہ کے دوران ایکسپورٹ میں 3.07 فیصد کمی واقع ہوئی۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت زیادہ ہونے کے باعث بین الاقوامی خریدار یہاں کا رخ نہیں کر رہا۔ کرسمس اور نئے سال کی آمد کے باوجود آڈرز نہیں مل رہے۔
Next Post
کراچی میں منشیات کے بڑے اڈوں کے خاتمے میں پولیس ناکام شہر قائد میں 60 فی صد اسٹریٹ کرائمز میں نشے کے عادی افرادملوث
Tue Nov 8 , 2022
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں 60 فی صد اسٹریٹ کرائمز کا تعلق نشے کے عادی افراد سے ہے۔کراچی میں بڑھتی منشیات فروشی اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا بھی سبب بن رہی ہے، نشے کے عادی افراد اپنی لت پوری کرنے کے لیے چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں۔آئی جی […]
