وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی حکومت نے آ ج بدھ 9 نومبر کو قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یاسین ملک کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ مجلس کا اہتمام

Tue Nov 8 , 2022
اسلام آباد /سری نگر(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لئے ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغرنے […]