پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کشمیریوں کو جذباتی اور نفسیاتی طور پر نشانہ بنانے  کیلئے یکے بعد دیگرے سازشیں کر رہا:کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے قائد حریت سید علی گیلانی کی حیدر پورہ سرینگر میں واقع رہائش گاہ پر قبضے کے بھارتی حکومت کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو جذباتی اور نفسیاتی طور پر نشانہ بنانے کے لیے یکے بعد دیگرے سازشیں کر رہا ہے۔حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مودی حکومت کبھی بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قائد حریت سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ کو ضبط کرنے کا گھناؤنہ منصوبہ کشمیری عوام کی یادداشت سے مزاحمت کی علامت اور انہیں ان کے عظیم ثقافتی، تاریخی ورثے کو مٹانے کی مودی کی ہندوتوا حکومت کی ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی حیدر پورہ کی رہائش گاہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کا مرکز رہی ہے جہاں سے کئی دہائیوں تک قائد حریت نے جدوجہد آزادی کی قیادت کی اور جہاں انہوں نے یکم ستمبر 2021کو نظربندی کے دوران وفات پائی۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔