پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صحافی ارشد شریف کی موت کا واقعہ بظاہر قتل لگ رہا ہے،تحقیق کر رہے ہیں: وزیر دا خلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کی موت کا واقعہ بظاہر قتل لگ رہا ہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کی موت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کینیا سے واپس آنے والی ٹیم سے بریفنگ لی ہے اور یہ واقعہ بادی النظر میں قتل لگتا ہے۔ اس معاملے میں بہت سے چیزیں اکٹھی کر لی ہیں اور ابھی ان کے بارے میں بتانا قبل از وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر یہ قتل کا معاملہ ہوا تو کینیا میں موجود دو بھائیوں کا اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی تعلق ہے، وہ اس میں بری الذمہ نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات میں ایسی باتیں بھی سامنے آئی ہیں کہ وہاں کی پولیس کا ایسی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے اور کسے کے کہنے پر ایسی ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتی ہے۔ کینیا پولیس سے مزید تحقیق کا کہا ہے لیکن وہ تعاون نہیں کر رہی۔ ان کی جانب سے غلط شناخت کی کہانی میں حقیقت نہیں لگ رہی۔