پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیدعلی گیلانی کی حیدر پورہ کی رہائش گاہ سے جذباتی لگاؤ ہے:دیویندر سنگھ بہل

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیدعلی گیلانی کی حیدر پورہ کی رہائش گاہ سے جذباتی لگاؤ ہے جہاں قائد حریت کو قابض انتظامیہ نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک گھر میں نظر بند رکھا اورانکا وہیں انتقال ہوا۔ کشمیر میڈیا کے مطابق دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے سب سے مقبول اور پرعزم رہنما تھے اور انہوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کی۔ دیویندر سنگھ بہل نے واضح کیا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ہے۔