کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی میراتھن کیلئے بی وائی ڈی شارک اور میگا موٹرز میں معاہدے پر دستخط

کراچی، 15 نومبر(پی پی آئی)پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی میراتھن کے انعقاد کیلئے بی وائی ڈی شارک اور میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) نے کراچی میراتھون 2026کے کیلئے معاہدے پر آج دستخط کئے ہیں سے ایتھلیٹکس کی دنیا میں نئے معیارات قائم ہوں گے۔ اس شراکت داری کیلئے پاکستان کراچی ایکسپیرینس سینٹر میں تقریب بھی منعقد کی گئی۔ جس میں کرکٹ کے مشہور کھلاڑی مصباح الحق نے خصوصی طور پر شرکت کی کئی امور زیر غور آئے پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی دوڑ کے طور پر، کراچی میراتھن 2026 دنیا بھر سے دوڑنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی، جس سے “ویژن 2032” اقدام کو فروغ ملے گا جس کا مقصد پاکستانی ایتھلیٹس کو عالمی مقابلوں، بشمول اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

ایم ایم سی کے نائب صدر برائے سیلز اور اسٹریٹجی، دانش خلیق نے کمپنی کی پائیدار طرز زندگی کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکراچی میراتھن کی حمایت کرنا ہماری صحت مند کمیونٹیز کو فروغ دینے کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ ہم دو پاکستانی ایلیٹ میراتھونرز کو اسپانسر کرنے کے لیے پرجوش ہیں، جس سے وہ 2026 میراتھن سے پہلے بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔ یہ کوشش معاشرتی بہبود کے لیے ہمارے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔”