بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گن ہے، پولیس کے پاس نہیں:وزیراعلیٰ سندھ

سکھر (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اینٹی ایئر کرافٹ گن پولیس کے پاس نہیں ہے مگر ڈاکوؤں کے پاس ہے، جو ہتھیار ان کے پاس ہیں وہ یہاں سے نہیں بلکہ باہر سے آرہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سید مراد علی شاہ نے شہید ایس ایچ او عبدالمالک کمانگر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس افسران شہید ہوئے ہیں جس پر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 سال قبل شاہراہوں پر پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں سفر ہوتا تھا لیکن اس وقت سندھ کا کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جو نو گو ایریا کہا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کشمور اور شکار پور کے علاقے مشکل علاقے ہیں، مغوی نوجوانوں کی بازیابی کیلئے آپریشن میں شہادتیں ہوئی ہیں لیکن یہاں بھی امن قائم کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس کو یہی ٹاسک دیا ہے کہ اسلحے کی رسد ختم کی جائے، جدید اسلحے کی خریداری کیلئے ساڑھے تین ارب کی منظوری دی ہے۔پی پی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ گھوٹکی ضلع میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے،