متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیرآباد حملے کی فارنزک رپورٹ عمران خان کو پیش حملہ آور ایک سے زیادہ تھے، مشیر داخلہ پنجاب کا انکشاف

    لاہور(پی پی آئی)مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے وزیرآباد حملے کی ابتدائی فارنزک رپورٹ عمران خان کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق  حملہ آور ایک سے زیادہ تھے۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک لاہور میں پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے اور عمران خان پر حملے سے متعلق درج ایف آئی ٓرکے معاملے  پر غور کیا گیا، میڈیا سے گفتگو میں عمرسرفراز چیمہ نے بتایا کہ وزیرآباد حملے کی ابتدائی فارنزک رپورٹ عمران خان کو پیش کردی گئی ہے،  رپورٹ کے مطابق حملہ آور ایک سے زیادہ تھے، انہوں نے کہا کہ حتمی رپورٹ میں تعین ہوگا کہ حملے میں کس قسم کا اسلحہ استعمال ہوا۔