اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے مبینہ طور پر طلاق لینے کا فیصلہ

دبئی /نئی دہلی/ اسلام آباد(پی پی آئی)  پاکستانی میڈیا کے بعدبھارتی میڈیا میں بھی خبریں گرم ہیں  کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مبینہ طورپر علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بھارتی الیکٹرونک چینلز نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے مبینہ طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اِن دنوں دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔