ایشز سیریز میں فلڈ لائٹس کے استعمال کیلئے آئی سی سی سے مدد طلب

لندن: انگلش اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے ایشز سیریز میں فلڈ لائٹس کے استعمال کے لیے آئی سی سی سے مدد مانگ لی۔دونوں کرکٹ بورڈز کا آسٹریلیا میں ہونیوالے ایشز سیریز میں فلڈ لائٹس کے استعمال کے لیے آئی سی سی کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اس سے پہلے دو ہزار دس کی ایشز سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے فلڈ لائٹس میں سیریز کروانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا تاہم آسٹریلیا میں 1997 میں ہونیوالی ایشز سریز میں فلڈ لائٹس کا استعمال ہوا تھا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہو رہی ہے۔

Next Post

آل کراچی فیصل انوٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل

Fri Nov 8 , 2013
کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں جاری آل کراچی فیصل انو ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔کوارٹر فائنل کے لیے کھیلے گئے پہلے میچ میں نور شہید فٹ بال کلب نے کورنگی مجاہد کو 4-0سے زیر کرکے، دوسرے میچ میں کراچی سٹی فٹ بال کلب نے اسلام مجاہد کورنگی کو 1-0سے شکست […]