ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

[حادثہ، عوامی حفاظت] -ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ جیل کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹنے سے درجن بھر باراتی زخمی

ٹھٹھہ، 4 دسمبر 2025 (پی پی آئی): غلام اللہ روڈ پر شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے سوزوکی مسافر گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ جمعرات کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب ڈسٹرکٹ جیل کے قریب ڈرائیور نے مبینہ طور پر تیز رفتاری سے ایک ڈمپر ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اس دوران گاڑی سے وہ قابو نہ رکھ سکا جس کے باعث گاڑی الٹ گئی۔

تمام مسافروں کا تعلق اوٹھا برادری سے تھا جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے میرپور ساکرو سے ٹھٹھہ جا رہے تھے۔

حادثے کے بعد زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال، ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا۔