رائے ونڈ(پی پی آئی)رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جو 13نومبر کو ختم ہو گا،دوسرے مرحلے میں فیصل آباد،کراچی،لسبیلہ، مکران، گوادر، خاران، تربت،ڈیرہ اسماعیل خاں،ٹانک،شمالی،جنوبی وزیر ستان،وانا، میران شاہ،سوات،کسیر،مالاکنڈ،نار تونگ،بٹ خیلہ سمیت دیگر اضلاع کے تبلیغی کارکنان شریک ہیں۔،ریلوے حکام کی جانب سے تمام ٹرینوں کا سٹاپ 10منٹ کردیا گیا ہے کراچی سے لاہور آنیوالی متعدد ریل گاڑیوں میں 5اضافی کوچز لگائی گئی ہیں،شاہ حسین ایکسپریس کا خانیوال فیصل آباد روٹ تبدیل کرکے اسکو خانیوال لاہور سیکشن کردیا گیا ہے،گرین لائن ایکسپریس میں بھی اضافی بوگیاں لگا کر اسکا رائے ونڈ سٹاپ مقرر کیا گیا ہے اسی طرح اجتماع کے اختتام پر 13نومبر کو یہی ٹرینیں اسی روٹ سے واپس روانہ ہو نگی۔
Next Post
برس بعدسبی ہرنائی ریلوے سیکشن بحال کرنے کا فیصلہ 16
Thu Nov 10 , 2022
سبی (پی پی آئی) ریلوے حکام نے 16برس بعدسبی ہرنائی ریلوے سیکشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سبی ہرنائی سیکشن پر عملے کو تین ماہ میں ریلوے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی ہے جس سے عوام میں مسرت کی لہردوڑ گئی ہے […]
