پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات

اسلام آباد، 4-دسمبر-2025 (پی پی آئی): پاکستان اور کرغزستان نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستانی وفد جبکہ صدر صادر ژپاروف نے کرغز وفد کی قیادت کی۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا جو تاریخی روابط، ثقافتی یکسانیت، مشترکہ اقدار اور علاقائی امن وخوشحالی کی مشترکہ سوچ سے منسلک ہیں۔

انہوں نے شراکت داری کو خصوصا تجارت، توانائی، روابط اور عوام کی سطح پر رابطوں کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

معاشی تعاون میں اضافے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور سال دوہزار ستائیس اٹھائیس تک دوطرفہ تجارتی حجم بیس کروڑ ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے علاقائی استحکام کیلئے توانائی رابطے کی اہمیت کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کاسا1000 منصوبے پر بروقت اور موثر عملدرآمد کی اپنی مشترکہ سوچ کا اعادہ کیا جو علاقائی توانائی تعاون اور وسطی وجنوبی ایشیا کے درمیان رابطے کا اہم عنصر ہے۔

دونوں رہنمائوں نے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان اور اس کے عوام کے پائیدار مستقبل کیلئے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے اتفاق کیا کہ افغان طالبان حکومت کو عالمی برادری سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے اور دہشتگرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں کرتے ہوئے پاکستان کے جائز سیکورٹی تحفظات کو دور کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے وژن سنٹرل ایشیا پالیسی کے تحت وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔