تعلیمی مراکز، پارک، کھیل کے میدان، صحت کے مراکز اور بیشتر عوامی مقامات پر گندگی کی زد میں
کراچی(پی پی آئی) کراچی کے ضلع وسطی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر تعفن و بیماریاں پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں، گندگی سے لاکھوں کی آبادی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔کراچی کے ضلع وسطی میں کچرے اور صفائی کے نظام میں بہتری نہ آسکی، لیاقت آباد سندھی ہوٹل سے ڈاکخانہ تک سڑک کچرا کنڈی بنی ہوئی ہے، علاقے میں کچرا کنڈیاں نہ ہونے کے باعث سڑکوں اور دیگر مقامات پر کچرا پھینکنا معمول بنا ہوا ہے، گندگی سے لاکھوں کی آبادی متاثر ہونے کے باوجود بھی ٓانتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے ضلع وسطی میں لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا کے علاقے انتظامی اقدامات نہ ہونے کے باعث گندگی کی زد میں ہیں۔
