کراچی میں روٹی،چپاتی، نان شیر مال اور پراٹھہ کے نرخوں میں اضافہ، وزن میں کمی آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانے نرخوں پرفروخت ممکن نہیں:تندور مالکان

کراچی(پی پی آئی) کراچی کے بیشتر علاقوں میں آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی،چپاتی، نان شیر مال اور پراٹھہ کے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آ رہا، وزن میں کمی اور قیمتوں میں آئے روز اضافے سے شہری پریشان ہیں۔پی پی آئی کے مطابق روٹی ہر شخص کی بنیادی ضرورت ہے لیکن آٹے اور میدے کی بڑھتی قیمتوں نے روٹی،چپاتی، نان شیر مال اور پراٹھہ کو بھی غریب اور متوسط طبقہ کی پہنچ سے دور کر دیا ہے، اورکسی تندور پر بھی سرکاری نرخوں پر روٹی،چپاتی، نان شیر مال اور پراٹھہ فروخت نہیں کئے جا رہے۔ تندور مالکان اور پکوان ہاؤس والے کہتے ہیں کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان سرکاری نرخوں پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی ذہنی امراض اور تناؤ کا شکار

Thu Nov 10 , 2022
سرینگر(پی پی آئی) مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔ مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار رمیش سنگھ نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار ذہنی […]