سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معاشی فعالیت میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ

کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ نے کہا ہے کہ معاشی فعالیت میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردار ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بوہری کمیونٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کمیونٹی کو درپیش مشکلات، تجارتی سرگرمیوں اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق وفد کی سربراہی کمیل یونس نے کی جبکہ وفد میں حسین کومیل، مستنصر پونا والا اور فخر الدین شامل تھے۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ معاشی فعالیت میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردار ہے، بوہری کمیونٹی نے مشکل حالات میں بھی معاشی سرمیاں جاری رکھیں۔خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بوہری کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے پر زور دوں گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ایک سے مل کر یکجہتی پیدا کرنے کی کوششیں کررہا ہوں، موجودہ حالات میں اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت کی اشد ضرورت ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقصد محبت اور ہم آہنگی قائم کرنا ہے، سب کو مل کر ملک و قوم کی تعمیر میں حصہ لینا ہوگا۔