اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 904 سے زائد ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی : ، 7 دسمبر 2025(پی پی آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر شہر بھر میں پولیس کی انسداد جرائم مہم کے دوران گزشتہ ہفتے کے اہم کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن میں 904 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جبکہ اسلحہ، منشیات، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق صرف گزشتہ ہفتے کے دوران شہر کے مختلف اضلاع میں ڈاکوؤں سے 17 مقابلے ہوئے، جن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 25 زخمی ملزمان سمیت 39 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 29 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک کرولا کار اور 10 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔

ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں پولیس نے مجموعی طور پر 904 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔ ان گرفتاریوں میں لوٹ مار، چوری، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروش شامل ہیں۔

منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 124 کلو 160 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی، جو مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران پکڑی گئیں۔

گرفتار افراد سے شہریوں سے لوٹ مار میں استعمال ہونے والے 102 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا، جو کہ پولیس کی بروقت کارروائیوں کا ثبوت ہے۔

کراچی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران چھینی اور چوری شدہ 15 موٹرسائیکلیں اور 11 بڑی گاڑیاں بھی بازیاب کرلیں، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کو واپس کیا جائے گا۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے، تاکہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔