ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق ہنر مند اور غیر ہنر مند محنت کشوں نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں میں سپر ہائی وے کے دفتر کے قریب احتجاجی دھرنا دیا۔ ہائی وے کی تعمیر کے منصوبے میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کی لیبر یونین کی ڈیڈ لائن گزر نے کے بعد متعدد ہنر مند اور غیر ہنر مند نوجوانوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔یونین کے ایک لیڈر ایشر داس کھجوریہ نے مقامی بے روزگار نوجوانوں کو نظر انداز کرنے اور باہر کے لوگوں کو ملازمت دینے پر قابض حکام کی شدید مذمت کی۔ادھرسرینگر کے سکمزہسپتال کے نرسنگ سٹاف نے بھی تنخواہوں کی ادائیگی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نرسوں کا کہناتھا کہ انہیں گزشتہ 6ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔ پریس انکلیو سرینگر میں سینکڑوں نرسوں نے مظاہرہ کیا جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان چھ ماہ کی تنخواہیں ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کے کنٹریٹ ملازمین نے محکمہ خزانہ کے خلاف پریس انکلیو سرینگر میں احتجاجی مظاہر کیا۔ انہوں نے قابض حکام کے خلاف نعرے باز ی کی اور خبردار کیاکہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک کام پر واپس نہیں آئیں گے۔