ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں: اسلام آباد ہائی کورٹ ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بطور جج منتخب نمائندوں پر بالادستی کا دعویٰ نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں، پارلیمنٹ اپنے نمائندوں کی خود احتسابی کا میکنزم بنا سکتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ صادق اور امین کااعلیٰ پیمانہ منتخب نمائندوں کے علاوہ کسی عوامی عہدیکے لئے نہیں، یہ پیمانہ ان غیر منتخب افراد کے لئے بھی نہیں جن کی حکومت میں ملک کی آدھی عمر گزری۔ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری اور آصف زرداری کسی کورٹ آف لاسے سزا یافتہ نہیں، دونوں عوامی نمائندوں کی نااہلی متنازع حقائق پر مانگی گئی، متنازع حقائق کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران دونوں نمائندوں کے سیاسی مخالفین فائدہ اٹھائیں گے،تحقیقات کے بعد دونوں اہل بھی قرار پائیں تو وہ انکے نقصان کامداوا نہیں،عدالتوں کا ایسی تحقیقات میں پڑنا عوام کامنتخب نمائندوں پراعتبار کم کرتا ہے، عدالتوں کے ان معاملات میں پڑنے سے سائلین کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔