لانگ مارچ کاتاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی میں ہوگا: شیخ رشید سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہوگی

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کاتاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی میں ہوگا،اسلام آباد13ربڑسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے۔اپنے ٹو ئٹڑ پیغام میں سا بق وزیر دا خلہ شیخ رشید نے کہا کہ،نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا،نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمن کومایوسی ہوگی،فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے، مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا، اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں، سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں: اسلام آباد ہائی کورٹ ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

Thu Nov 10 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فواد چوہدری […]