ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ٹنڈو محمد خان میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی

کراچی، 11-دسمبر-2025 (پی پی آئی) : وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ٹنڈو محمد خان میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست وزیر داخلہ کے سامنے رکھے۔ کھلی کچہری میں امن و امان اراضی تنازعات، محکمہ تعلیم،صحت کے امور اور پولیس کے رویوں سے متعلق متعدد شکایات سامنے آئیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ قائدِ عوام اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے طرز پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کی روایت کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئی قوت بخشی ہے اور اسی سلسلے میں مجھے یہ اہم ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ انہوں نے موقع پر متعدد اہم اعلانات بھی کیے۔

ٹنڈو محمد خان میں ڈی ایل برانچ کے قیام کا اعلان۔خواتین سہولت مراکز کے قیام کی منظوری سفارشات جلد ارسال کرنے کی ہدایت۔عوامی ضرورت کے پیش نظر نئے تھانوں کے قیام پر آمادگی”ضرورت پڑی تو فوری تھانے قائم کریں گے۔”پولیس رسپانس بہتر بنانے کے لیے تمام تھانوں کو جلد نئی پولیس موبائلز فراہم کی جائیں گی۔

بھرتیوں کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو میرٹ اور اہلیت کے مطابق بھرتی کیا جائے گا، نئی بھرتی پالیسی جلد مرتب کی جائے گی۔نئے بھرتی شدہ اساتذہ کی تنخواہیں فوری جاری کرنے کی ہدایت ڈی او کو پابند کردیا گیا۔شہر میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ فوری حل کرنے کے احکامات۔
آبادگاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم”بیٹھ کر بات کریں گے اور عملی حل نکالیں گے۔”

کھلی کچہری سے غیر حاضر ایس سی ایجوکیشن کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ ایکسیئن ورکس کو بھی غیر حاضری کے باعث معطل کردیا گیا۔پولیس کے خلاف شکایات پر وزیر داخلہ نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کو ہدایت کی کہ کام نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو فوری تبدیل کیا جائے اور نااہل ایس ایچ اوز کے خلاف معطلی کی کارروائی کی جائے۔عوامی شکایت پر تپے دار کو بھی فوری معطل کردیا گیا۔ٹال پلازہ پر دو مقامات سے ٹیکس وصولی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ٹنڈو محمد خان کی گرلز اسکول کی مرمت و تعمیر کے لیے کمشنر حیدرآباد کو ضروری اقدامات کی ہدایت۔پھلڑی شاہ کریم کالج کے حوالے سے کمشنر حیدرآباد جلد دورہ کریں اور مرمتی کام کی رپورٹ پیش کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہمارے مستقبل کے معماروں کی بنیاد ہیں، ان کی بہتری اولین ترجیح ہے شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ عوامی رابطہ مہم مزید مؤثر اور منظم کی جائے گی۔

کھلی کچہری میں منتخب نمائندگان اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے جن میں ایم پی ایز سید اعجاز شاہ، خرم کریم سومرو، کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈی سی ٹنڈو محمد خان دھرموں بھوانی، جاوید نایاب لغاری، سلال شاہ بخاری، امیر سلطان چانڈیو، شاہنواز شاہ بخاری، میر علی رضا تالپور، غلام مصطفیٰ جت، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان، سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل تھیں۔آخر میں وزیر داخلہ سندھ سمیت دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز، اجرک اور ٹوپیاں پیش کی گئیں۔

مذید برآں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ٹنڈو محمد خان کا خصوصی دورہ کیا۔ آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیر داخلہ نے تزئین و آرائش اور مرمتی کاموں کی تکمیل کے بعد ماڈل پولیس اسٹیشن ٹنڈو محمد خان، یادگار شہداء اور جدید سہولیات سے آراستہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے مساجد، امام بارگاہوں، بینکس اور تجارتی مراکز کی براہ راست مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عوامی خدمت، رسپانس ٹائم میں بہتری،تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی، کمیونٹی پولیسنگ اور امن و امان کے قیام کے لیے حکمتِ عملی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ جدید پولیسنگ ہی دورِ حاضر کی ضرورت ہے اور عوام کو محفوظ ماحول دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد نے وزیر داخلہ کو امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری پولیس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔