فیفا ورلڈ کپ : برازیل میں ہوٹل کے کرایوں میں 3گنا تک اضافہ

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں 2014کے فیفا ورلڈ کپ کے پیش نظر ہوٹل مالکان نے اپنے کرایوں میں 3گنا اضافہ کرلیا ۔برازیل کے 12شہروں میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں تو دوسری طرف ان شہروں میں ہوٹل کے کرایوں میں دو سے تین گنا تک اضافہ ہوگیا ہے ۔برازیل ہوٹل منیجنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ریوڈی جنیرو کے ساحل پر واقع ہوٹلوں میں ڈبل روم کمرے کے ایک ہفتے کا کرایہ چار ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوچکا ہے ۔حکومت نے ہوٹل کے کرایوں میں کمی اور ائیر پورٹ پر مناسب سہولتوں کا جائزہ لینے کے ایک کمیٹی قائم کردی ہے ۔

Next Post

پاکستان کی سکی ٹیم ڈریم ٹریننگ پروگرام کیلئے جنوبی کوریاروانہ ہوگئی

Mon Jan 13 , 2014
اسلام آباد: تین کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل پاکستان سکی ٹیم جنوبی کوریا کے صوبے گینگون میں ڈریم ٹریننگ پروگرام 2014میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئی ۔پاکستانی دستہ ضیاءالرحمٰن ،محمدامتیاز اور ساجد کے علاوہ کوچ ندیم اشرف پر مشتمل ہے ۔پاکستان سکی فیڈیشن کے صدر ائیر مارشل اطہر حسین بخاری نے روانگی سے قبل قومی دستے سے ملاقات کی […]