کراچی ماری پور روڈ پر دعا ہوٹل کے قریب پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار ، پولیس اہلکار زخمی

کورنگی میں ٹرسٹ کے مقام پر ایک کثیرالمقاصد ٹینس کورٹ قائم ہوگا

پنگریو واجبات سے محروم سرکاری عملہ کا احتجاج ، غیر ادا شدہ تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ

کراچی ڈیفنس سوسائٹی بخاری سگنل کے قریب ڈالا فٹ پاتھ پر چڑھنے سے باپ جاں بحق ، بیٹا زخمی

جھنگ میں بارش کے باعث نکاسی آب کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ

ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا رولپنڈی میں انسداد منشیات فورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ، سکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جمعرات کو وزیرآباد سے دوبارہ شروع ہونے والے تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کی قیادت اور شرکا کو ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لانگ مارچ کے گرد دو درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے گا جبکہ سکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ اس سلسلے میں پنجاب کے ہر ضلعے میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو کوآرڈینیشن کے لیے مامور کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق لانگ مارچ کے روٹ کے راستے کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے اور 15 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی ڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں سے تسلسل کے ساتھ نگرانی کی جائے گی جبکہ کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اور بلٹ پروف شیلڈز کا استعمال یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔