ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولپنڈی میں راستوں کی بندش، انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

راولپنڈی(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے شہر کی مختلف شاہراہوں کی بندش کے خلاف درخواست پر کمشنر راولپنڈی سمیت ڈپٹی کمشنر، سٹی پولیس افسر کو جمعے کو عدالت میں ذاتی حثیت میں طلب کر لیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے دھرنے کی وجہ سے راولپنڈی کے مختلف راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں جو کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کا یہ بھی موقف ہے کہ راستوں کی بندش سے تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں جس سے طلبا کو بھی تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے راولپنڈی کی مصروف شاہراہ مری روڈ کو شمس آباد کے مقام پر بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے وہاں آمدورفت کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔مری روڈ کے علاوہ بھی شہر میں کئی دیگر مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ٹولیاں راستے بند کروا رہی ہیں۔