ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ملکی معیشت کو نقصان پہنچارہا:مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلاؤ گھیراؤ اور بدنظمی کے ذریعے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوششوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کی ہے لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے لئے استعمال ہونے والی رقم کو بہتر طور پر سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے بروئے کار لایا جا تا تو ملک کے حالات بہتر ہو تے، مگر نیازی ملکی معیشت کو مزید بگڑانے پر تلا ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کے باعث تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں اور لوگوں کو ہسپتال جاتے ہوئے مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہتر ہوتا کہ عمران خان احتجاجی مظاہروں کے باعث تعلیمی ادار وں کو بند کرنے کی بجائے وہ اپنے چار سالہ دورہ حکومت میں نئے سکول اور ہسپتال قائم کرتے۔