ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آسٹریلین سینیٹر کا عمران خان پرحملہ اور ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

سڈنی(پی پی آ ئی) آسٹریلین سینیٹر ڈیوڈ شو برج نے عمران خان پر حملے اور ارشدشریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سینیٹر ڈیوڈ شو برج نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اورارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور قاتلانہ حملے بڑھ رہے ہیں،صحافی ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا، عمران خان پرفائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ڈیوڈ شو برج نے آسٹریلوی حکومت سے کہا ہے کہ عمران خان اور ارشد شریف پر قاتلانہ حملے کی بین الاقوامی نگرانی میں آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی پاکستان میں امن چاہتی ہے اور ہم پاکستان کے دوست ہیں، ہماری ذمہ داری ہے تشدد کیخلاف آوازاٹھائیں۔