پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان، طارق شفیع، فیصل مقبول و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سماعت کے دورانوکیل انتظار حسین نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک ہفتے کی بیڈ ریسٹ پر ہیں، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ دوران سماعت شریک ملزم فیصل مقبول شیخ کی جانب سے بھی استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جبکہ کیس میں شریک ملزمان حامد زمان، سردار اظہر، سید یونس، طارق شفیع عدالت پیش ہوئے۔سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ کرنل ریٹائرڈ یونس، طارق شفیع، حامد زمان کی جانب سے انوسٹیگیشن جوائن کی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی جانب سے انوسٹیگیشن جوائن نہیں کی گئی نہ ہی تعاون کیا جا رہا ہے۔عدالت نے طرفین کے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔