لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے وزیر آباد سے لیگی رہنما امتیاز باگڑی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ سیاسی انتقامی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کی پہچان ہیں، مقابلہ کرنا جانتے ہیں،پارٹی امتیاز باگڑی کے ساتھ کھڑی ہے اور ڈٹ کر ان کا ساتھ دے گی۔اپنے بیان میں لیگی رہنما عطا تارڈ نے کہا کہ امتیاز باگڑی کی گرفتاری بلاجواز، خلاف قانون اور سیاسی انتقام ہے،عمران خان تصادم اور خانہ جنگی کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں،یہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کودھمکانے اور ڈرانیکی کوشش ہے۔
Next Post
پاکستان میں 54 فیصد طلبہ نجی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، اقوام متحدہ سرکاری تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث نجی تعلیمی اداروں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
Thu Nov 10 , 2022
جینوا (پی پی آ ئی) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں میں کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث نجی تعلیمی اداروں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نجی تعلیمی اداروں کے فروغ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو حقارت سے دیکھا […]
