پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے بیسیوں کارکن گرفتار

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے مطالبات کے حق میں جموں پریس کلب کے باہراحتجاج کرنے والے بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز سے وابستہ بیسیوں کارکنوں کو قا بض بھارتی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتیہ مزدور سنگھ سے وابستہ آنگن واڈی ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جموں کے اراکین نے پریس کلب میں جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں قابض انتظا میہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ پرامن مظاہرین کو پولیس نے زدوکوب کیا اوران میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا۔اس سے قبل مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ مزدور سنگھ کے رہنما اشوک چوہدری نے کہا کہ آنگن واڈی کارکن طویل عرصے سے مقبوضہ علاقے میں کام کر رہے ہیں اور انہیں 2010 سے بالترتیب صرف 600اور 300روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ایک اور لیڈر روشو شرما نے بتایا کہ اپریل 2022سے اب تک انہیں تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے اور جنوری سے مارچ 2019تک کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے ورکنوں کو ان کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔