پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی کے اسکینڈل میں مزید 7 افراد گرفتار

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے پولیس سب انسپکٹر بھرتی اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسکینڈل میں ملوث مزید 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے اسکینڈل میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کیلئے جموں، ہریانہ اور پنجاب میں چھاپے مار کر 7افراد کو حراست میں لے لیا اور اہم دستاویزات کو قبضے میں لے لیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم گرفتار افرادسے تفتیش کر رہی ہیں اور آئندہ دنوں کے دوران اس کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ہے کیونکہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق سینئر افسران کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔سی بی آئی نے اس سے قبل 13ملزموں کو حراست میں لیا تھا جن میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا سپر انٹنڈنٹ، بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے متعدد اہلکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ سب انسپکٹر وں کی بھرتی کے امتحانات کے پرچے 20سے 30لاکھ روپے میں فروخت کئے جانے اور امیدواروں کی طرف سے ہریانہ کے ایک ہوٹل میں امتحان دینے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی گئی ہے۔