پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر تاجروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد کے تاجروں نے تحریک انصاف کے دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاجروں کی درخواست پر وزارت داخلہ حکام کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ وزارت داخلہ کا جوائنٹ سیکرٹری سطح کا افسر پیر کو پیش ہو۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کئے جارہے ہیں، مارچ کے دوران پی ٹی آئی قائدین کی ہدایت پر سڑکیں بند کردی گئیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو دھرنا اور جلسہ اسلام آباد سے باہر کرنے کا پابند کیا جائے اور حکومت کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ حکومت کا کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ

Fri Nov 11 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی سکھر روٹ پر بلٹ ٹرین کا منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عالمی بینک کی درخواست کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی […]