چین کی مختلف جیلوں میں 236 پاکستانی قید ہیں:وزارت خارجہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی مختلف جیلوں میں 236 پاکستانی قید ہیں، جن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ نے چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہو ئے بتایا کہ چین کی مختلف جیلوں میں 236 پاکستانی قید ہیں، جن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں 121،شنگھائی میں 12 اور چنگدو میں 13 پاکستانی اور گاونفشرو میں 90 پاکستانی قید ہیں۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ دونوں مالک میں سزا یافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ 2020 میں نافذ العمل ہوا۔21 پاکستانیوں کی منتقلی کے لیے درخواست 2022 میں چینی وزرات انصاف کو دی، منتقلی کی منظوری کیلئے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈینگی کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے پنجاب حکومت عمران نیازی کی چاکری میں مشغول ہے: حمزہ شہباز

Fri Nov 11 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشوش کا اظہا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے مؤثر اقدامات نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔ پنجاب حکومت عمران نیازی […]