نئی دہلی/سری نگر (پی پی آ ئی)بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت درج ایک جھوٹے مقدمے میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری نوجوان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے این آئی اے ان کی طرف سے مقررہ مدت میں چارج شیٹ دائر نہ کئے جانے کے بعد 25سالہ کشمیری فیاض احمد خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ منظور کو تحقیقاتی ادارے نے 14مئی کو ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔فیاض خان کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کی 180دن کی مدت ختم ہونے پر ان کی وکیل ایڈووکیٹ تمنا پنکج نے ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر جج نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔
Next Post
افواج پاکستان امید کی کرن ہماری شان ہے تختہ مشق بنا نے سے گریز کیا جا ئے: شرافت خان شا نی
Fri Nov 11 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی) ملیر شا ہین فٹ بال کلب کے صدر شرافت خان،جنرل سیکریٹری ملیر اسٹا سلیمان رسول نے کہا ہے کہ افوج پاکستان امید کی کرن ہماری شان ہے۔ تختہ بنانے سے گریز کیا جا ئے،وہ کلب ہذا میں ایک ہنگا می پر یس خطاب کر رہے تھے۔ […]
