پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے یوم تشکر منایا

کراچی (پی پی آئی)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء ومشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے سود کیخلاف اپیلوں کی واپسی کے حکومتی فیصلہ پر یوم تشکر منایا۔ علماء ومشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وفاقی شرعی عدالت سے سودی نظامِ معیشت کے حوالے سے تمام اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرکے وطن عزیز پاکستان میں سود سے پاک معاشی نظام کی طرف پہلا قدم اٹھایا ہے۔یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اورکروڑوں پاکستانی مسلمانوں کی دلی آرزو اور خواہش ہے۔علماء کرام کی برسہا برس کی محنت اور جدوجہد کی بدولت یہ ممکن ہوا۔ ہم اللہ اور رسول اللہ ﷺسے جنگ کا نظام نہیں چاہتے، ملک کو سود سے پاک نظامِ معیشت کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔