نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کا تمام الزامات سے انکار

کراچی (پی پی آئی)نقیب اللہ قتل کیس میں ایس ایس پی راؤ انوار نے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں محکمانہ دشمنی کی وجہ سے کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق سماعت کے دوران راؤ انوار نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت واقعہ ہوا، میں وہاں نہیں تھا، جب موقع پر پہنچا تو مقابلہ ہوچکا تھا، بطور ایس ایس پی فراہم کی گئی معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 18 جنوری کو نوٹس موصول ہوا، 19 جنوری آئی جی سندھ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوا، پولیس اہلکاروں کو ذمہ قرار دیا گیا اور مجھے بری کیا گیا، نقیب اللہ کے نام پر رجسٹرڈ 5 موبائل نمبر پیش نہیں کئے گئیجس کے بعد عدالت نے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جیکب آباد میں ایم پی اے کا جرگہ، ملزمان پر 1 کروڑ 92 لاکھ جرمانہ

Fri Nov 11 , 2022
جیکب آباد (پی پی آئی)جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں ایم پی اے سہراب سرکی کی نگرانی میں قتل کے مقدمے پرجرگہ منعقد کیا گیا۔جرگہ میں ملزمان کو ایک کروڑ بانوے لاکھ روپے کے عوض چھوڑ دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر بیکری مالک […]