پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سب سے پہلی دفعہ میرا دل والد نے توڑا تھا، متھیرا 15 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھی،بیٹا بھاگوان ثابت ہوا بیٹے کے بعد اچھا پیسہ، اچھا کام اور مجھے اچھی ملازمت ملی

کراچی (پی پی آئی)ٹی وی میزبان متھیرا نے ایک انٹرویو بتایا کہ سب سے پہلی دفعہ میرا دل میرے والد نے توڑا تھا۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں سب سے پہلے میرا والد نے دھوکہ دیا کیونکہ جب مجھے ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے۔پی پی آئی کے مطابق متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں سب کچھ خود کرنا پڑا اور بعد میں بہت سے دھوکہ دہی کا سامنا کرنا بھی پڑا کیونکہ میرے والد کی طرح حفاطت کرنا والا کوئی نہیں تھا۔متھیرا نے بتایا کہ ان کے والد اور ان کی فیملی زمبابوے میں رہتی تھی اور وہ وہیں کاروبار کرتے تھے پھر وہاں کی سیاست میں بھی شامل ہوئے اور حال ہی میں وہیں ان کا انتقال ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ والدہ سے علیحدگی کے بعد میرے والد لندن چلے گئے تھے میری والدہ اور والد میں بہت فرق تھا کیونکہ میرے والد پارٹیاں کرنے والے رنگین طبعیت کے مالک تھے جبکہ والدہ بلکل مختلف تھیں۔انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے متھیرا نے بتایا کہ شروع میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں اور بہن اخبارات میں کام کیلئے اشتہارات دیکھا کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت ماں بنیں جب میری عمر پندرہ سال کی تھی، میرے بیٹے کی پیدائش نے مجھے اور میری زندگی کو ایک اچھے طریقے سے بدل دیا ہے اور وہ میرے لیے خوش قسمت رہا، میرے بیٹے کے بعد، مجھے اچھا پیسہ ملا، مجھے اچھا کام ملا، مجھے اچھی نوکری ملی۔