چین میں منعقدہ آئی سی ٹی مقابلہ کی پوزیشن ہولڈر طلبہ ٹیم کو استقبالیہ

نتھیا گلی و دیگر کمرشل عمارتوں کا آلودہ پانی قدرتی آبی ذخیروں میں شامل

سائٹ میں کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک ،گلستانِ جوہر جھاڑیوں سے نعش ملی ،سپر ہائی وے پرفائرنگ راہگیر زخمی زخمی

کراچی لیاقت آباد 4 میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران پولیس فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ،3 فرار

اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئے سال کے جشن میں ہوائی فائرنگ کے زخمیوں میس سے کئی کی حالت تشویش ناک

کراچی، 1-جنوری-2026 (پی پی آئی):نئے سال کے جشن میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کی گئی ہوائی فائرنگ کے زخمیوں میس سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی آج جاری تفصیلی رپورٹ کے مطابق، آوارہ گولیاں لگنے والے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مختلف طبی مراکز میں منتقل کیا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے متعدد واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 28 افراد زخمی ہوگئے۔

اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بننے والے متاثرین میں چھوٹے بچے سے لے کر 71 سالہ بزرگ شہری تک، ہر عمر کے لوگ شامل ہیں۔

سب سے کم عمر زخمیوں میں 11 سالہ ماہ جبین سب سے معمر متاثر 71 سالہ سلامت گل تھے جن کا تعلق منظور کالونی سے تھا۔